تین نصف سنچریاں : مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے

تین نصف سنچریاں : مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نوجوان آل راونڈر شاداب خان سے شرط ہار گئے جس کے بعد انہیں پوری ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کو اپنی بیٹنگ مزید بہتر کرنے کا کہا جس پر شاداب خان نے کہا تھا کہ آپ فکر نہ کریں کیوں کہ تین ٹیسٹ ہیں اور وہ تین نصف سنچریاں ہی بنائیں گے۔

اور پھر کچھ ایسا ہی ہوا، آئرلینڈ کے خلاف مالاہائیڈ میں جب شاداب نے ڈیبیو پر ففٹی بنائی تو انہوں نے گراونڈ سے مکی آرتھر کو انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہو چکی ہے۔ ایسا ہی کچھ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ہوا جس میں انہوں نے ففٹی بنانے کے بعد مکی آرتھر کی جانب دو انگلیوں سے اشارہ کیا۔جس کا مطلب تھا کہ وہ شرط کے مطابق دوسری نصف سنچری داغ کر اپنے ہدف کے قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مکی آرتھر نے عامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باولر قرار دے دیا 


انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں شاداب نے تیسری نصف سنچری بنائی تو انہوں نے ہیڈ کوچ کی جانب تین انگلیوں سے اشارہ کیا اور گراونڈ نے کھانے کی جانب اشارہ بھی کیا۔ شاداب خان مکی آرتھر کو تین انگلیوں کے اشارے سے شرط مکمل کرنے کا بتاتے ہوئے۔ شاداب خان کی جانب سے شرط پوری کرنے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شرط ہارنے کے بعد مجھے پوری ٹیم کو کھانا کھلا پڑگیا لیکن ایک نوجوان بیٹسمین کی جانب سے کمٹمنٹ کمال کی تھی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ شاداب خان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس قدر اچھا ہے کہ مجھے اس پر رشک آتا ہے، ہر کھلاڑی دوسرے کی مدد کررہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں