کتاب کا معاملہ، عدالت نے ریحام خان کو 9 جون کو عدالت طلب کر لیا

04:28 PM, 5 Jun, 2018

ملتان: سینئر سول جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب پر پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریحام خان کو عدالت طلب کر لیا۔

تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفی چوہان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کے پے رول پر ہیں اور انہوں نے یہ سازش سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر کی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔

مزید پڑھیں: 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا کے نمائندے کو 9 جون کو طلب کر لیا۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔ 2  جون کو تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا ڈرامہ حقیقی اپوزیشن کو گرانے کے لیے رچایا گیا اور اس سارے معاملے سے پی ٹی آئی اَپ سیٹ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں