ایان علی کی کسٹم اپیلٹ ٹریبونل نے جرمانہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی

03:04 PM, 5 Jun, 2018

اسلام آباد:معروف ماڈل گرل ایان علی کی کسٹم اپیلٹ ٹریبونل نے جرمانہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی اور برآمد ہونے والی 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بطور جرمانہ ضبط کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک
تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کی جرمانہ ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ چیئرمین کسٹم اپیلٹ ٹریبونل ملک منظور نے سنایا جو چار اپریل 2018 کو عدالت نے محفوظ کیا تھا،کسٹم اپیلٹ ٹریبونل نے ایان علی کی جرمانہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی اورجرمانے کی سزا برقرار رکھتے ہوئے برآمد کرنسی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
خیال رہے کہ ماڈل ایان علی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 5 لاکھ ڈالر سے زائد کرنسی برآمدہوئی تھی جس پر ماڈل کو قید و جرمانہ کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تاہم عدالت سے ضمانت منظور ہوتے ہی ایان علی بیرون ملک چلی گئیں اورتاحال واپس نہیں آئیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں