ماروی میمن انتخابات پراثرانداازہوسکتی ہیں ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

10:04 AM, 5 Jun, 2018

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھ کر انہیں مطلع کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن اب تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ انہیں بھی کابینہ کے دیگر وزراءکے ساتھ مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ماروی میمن 52لاکھ خاندانوں کو رقم کی تقسیم کے فرائض انجام دے کر آئندہ ہونے والے انتخابات پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پری پول ریگنگ ہے اور ماروی میمن کے فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹاکر کسی سینئر بیوروکریٹ یا کسی بورڈ کو چیئرپرسن کے فرائض اس وقت تک سرانجام دینے کا فرض سونپا جائے جب تک کہ نئی حکومت وجود میں نہیں آجاتی۔

مزیدخبریں