لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ نورین کو نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔ واضح رہے کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس نے مقتولین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں