کراچی کا امن خراب ہو سکتا ہے، آئی جی سندھ نے خبردار کر دیا

04:20 AM, 5 Jun, 2018

کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی امن مستقل نہیں ہے اور حالات پھر خراب ہوں سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے کراچی کے چوٹی کے صنعت کاروں سے بات چیت میں خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ شہر میں دوبارہ حالات خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ شہر میں گڑ بڑ پھیلانے والی فالٹ لائنز بدستور موجود ہیں۔ان فالٹ لائنز کو اے ڈی خواجہ لسانیت ، فرقہ واریت اور گروہ بندی قرار دیتے ہیں۔ وہ خصوصی طور پر لسانیت کو کنٹرول کرنے اور یا پھر ایک بار پھر بدامنی اور قتل و غارت گری کے خدشات ظاہر کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی سرحد پار سے ہوتی ہے ۔روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں