دہشتگردوں سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: فلپائنی صدر

10:09 PM, 5 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

منیلا: فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ وہ ایسے جنگجووں سے مذاکرات نہیں کریں گے جو داعش کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔

انہوں نے منیلا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے افواج کو حکم دے دیا ہے کہ وہ مراوی پر قابض جنگجووں کو ہلاک کر دیں، چاہے یہ جنگجو وہاں یرغمالیوں کو ہلاک ہی کیوں نہ کر دیں۔

اس جنوبی شہر میں جنگجووں نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ ملکی فوج ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تئیس مئی سے جاری اس کارروائی 178 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں