انجری کے باعث وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

09:23 PM, 5 Jun, 2017

برمنگھم : چیمپئنز ٹرافی میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرنیوالے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ایونٹ سے باہر ہوگئے .ٹیم انتظامیہ نے متبادل کے طور پر محمد عباس کو تیار رہنے کے پیغامات پہنچا دیئے .روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 10.03 کی اوسط سے 87 رنز دیئے جو میگا ایونٹ میں 5 یا اس سے زیادہ اوورز کروانے والے کسی بھی بولر کی جانب سے دیئے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

وہاب ریاض میچ کے دوران بھی مکمل فٹ نظر نہیں آئے اور اپنے کوٹے کے مکمل اوور بھی نہ کر سکے ۔ انہیں ٹیم میں کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں شامل کیا تھا ۔ تاہم اب ٹیم انتظامیہ نے وہاب ریاض کو ایونٹ کیلئے ان فٹ قرار دیتے ہوئے ٹیم سے باہر کر دیا ہے اور ان کی جگہ ٹیم میں محمد عباس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ کل روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ جہاں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں   124   رنز   سے   شکست    ہوئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

مزیدخبریں