ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان گزشتہ کئی دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، جبکہ انکی ڈھلتی عمر بھی انکی شہرت کو کم نہیں کر سکی لیکن اب لگتا ہے کہ سلمان خان اب اپنی بڑھتی عمر کا خوف اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ 51 سال کی عمر میں بڑے بڑے اسٹنٹ کرنا بالکل بھی آسان نہیں اور فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ کے بعد تو میرا پورا بدن درد سے چورتھا۔ انہوں نے کہا کہ اب فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں بھی جو کردار ادا کررہا ہوں اس میں کبھی ایک عمارت سے دوسری عمارت تو کبھی بھاگ رہا ہوں اوراب مجھے ایسا لگتا ہے کہ کسی دن میرے جسم کی ساری ہڈیاں باہر آجائیں گی۔
سلو میاں نے کہا کہ ”ٹائیگر زندہ ہے“ کہ بعد میں نے ایک اور فلم سائن کرلی جس میں ڈانس کرنا ہے اور مجھے لگا کہ شاید فلم میں ہلکا پھلکا ڈانس ہوگا لیکن اس میں تو جمناسٹک اور ایروبکس کی طرح ڈانس ہے، اب 51 سال کا ہوگیا ہوں اور بڑھتی عمر میں اس طرح کی چیزیں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔
دبنگ خان نے ڈھلتی عمر کا خوف سر پر سوار کر لیا
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان گزشتہ کئی دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، جبکہ انکی ڈھلتی عمر بھی انکی شہرت کو کم نہیں کر سکی لیکن اب لگتا ہے کہ سلمان خان اب اپنی بڑھتی عمر کا خوف اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں۔
06:03 PM, 5 Jun, 2017