میری زندگی اس قابل نہیں جس پر فلم بنائی جاسکے ، دھرمیندر

ممبئی:بالی ووڈ فلم نگر کے مایہ ناز اداکار دھرمیندر نے اپنی زندگی پر فلم کتاب نہ لکھنے کی وجہ بتا دی۔

05:24 PM, 5 Jun, 2017

ممبئی:بالی ووڈ فلم نگر کے مایہ ناز اداکار دھرمیندر نے اپنی زندگی پر فلم کتاب نہ لکھنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارسے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی اس قابل نہیں جس پر فلم بنائی جاسکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلم کے علاوہ میں اپنی زندگی کے بہت سے پہلواورکہانیاں مختلف طریقوں سے اپنے مداحوں کو بتاتا رہوں گا۔
اداکارسے جب اہلیہ اورڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی کے حوالے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی ان ہی کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی چاہتے ہیں جس پران کا کہنا تھا کہ فلم کی اچھی کہانی ہی انہیں اور ہیما مالنی کو ایک ساتھ کام کر واسکتی ہے۔

مزیدخبریں