لاہور: ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے نیب کے جعلی چئیرمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو چئیرمین نیب ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم عبد الطیف خود کو چئیر مین نیب ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم عبد الطیف کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.