اسلام آباد: شدید گرمی کے باعث مسافروں کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث اسلام آباد ائرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی سولہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ملک بھر میں جاری گرمی کی لہرکا پروازوں پر بھی پڑ گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق ، راولپنڈی سے کراچی جانے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
کراچی سے اسلام آباد آنے والی پانچ پروازیں بھی روانہ نہ ہوسکیں۔ابوظہبی ،کابل ،دبئی اور لاہور جانے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دبئی ، کابل ، لاہور سے آنے والی تین پروازیں بھی منسوخ کی گئیں ہیں۔