پاکستان کا قطر سے سفارتی تعلقات ختم نہ کرنے کا اعلان

03:30 PM, 5 Jun, 2017

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا پاکستان کا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا اپنے بیان میں کہنا تھا فی الوقت قطر کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو بیان جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قطری سفارتکار 48 گھنٹوں میں نکل جائیں، متحدہ عرب امارات

یاد رہے آج سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ سعودی حکومت کا موقف ہے کہ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں: قطر

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطر نے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کے لیے مسلم برادر ہڈ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد اور فرقہ وارانہ گروپوں کی حمایت کی اور میڈیا کے ذریعے ان کے پیغامات اور اسکیموں کی تشہیر کی ہے۔

سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے بعد ازاں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں