کترینہ نے فلم ”جگا جاسوس“ کے گانے ”الو کا پٹھا“کی ویڈیو شئیر کر دی

02:29 PM, 5 Jun, 2017

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ”جگا جاسوس“ کے گانے ”الو کا پٹھا“کی ویڈیو شئیر کر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف ”عجب پریم کی غضب کہانی “اور ”راجنیتی“ کے بعد ان انوراگ باسو کی فلم ”جگا جاسوس“ میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے ۔

کترینہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک گانے ”الو کا پٹھا“کی ویڈیو شئیر کی ہے ۔فلم میں رنبیر ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ اپنے گمشدہ والد کو تلاش کر رہا ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں