انیل کپور اور ایشوریا رائے 17 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

02:08 PM, 5 Jun, 2017

انیل کپور اور ایشوریا رائے 17 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی: بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق مس یونیورس فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’’فینی خان‘‘ میں 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم میوزک اور کامیڈی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی جس کی ہدایتکاری کے فرائض راکیش اوم پرکاش سر انجام دیں گے۔

انیل کپور اور ایشوریا رائے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تال‘‘ اور 2000 میں فلم ’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور دونوں اداکاروں کی جوڑی نے اس کے بعد کبھی بھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب دونوں 17 سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے۔

واضح رہے انیل کپور آخری بار 2015 میں فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں نظر آئے تھے اور وہ ان دنوں فلم ’’مبارکاں‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ایشوریا رائے 2016 میں فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں