پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم ”بے واچ “ بھارت میں دو دنوں میں صرف 35 لاکھ کا بزنس کر سکی

01:57 PM, 5 Jun, 2017

ممبئی : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم ”بے واچ “نے بھارت میں ریلیز کے پہلے دو دنوں میں صرف 35لاکھ کا بزنس کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم بے واچ نے بھارت میں ریلیز کے پہلے دو دنوں میں صرف 35لاکھ کا بزنس کیا جو کہ خاطر خواہ بزنس نہیں ہے۔

فلمی مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فلم ریلیز کا پہلا ہفتہ مکمل کرنے کے بعد 50 لاکھ کا بھی بزنس نہیں کر پائے گی کیونکہ پاکستان بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ اور چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ جاری ہیں ، جو زیادہ تر شائقین دیکھ رہے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار ڈیوین جوہانسن اور زیک ایفرون شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں