دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں: قطر

01:20 PM, 5 Jun, 2017

دوحا: قطر کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرنے پر سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعوؤں اور الزامات کو بلاجواز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے کا عام شہریوں کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یاد رہے آج سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ سعودی حکومت کا موقف ہے کہ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطر نے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کے لیے مسلم برادر ہڈ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد اور فرقہ وارانہ گروپوں کی حمایت کی اور میڈیا کے ذریعے ان کے پیغامات اور اسکیموں کی تشہیر کی ہے۔

سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے بعد ازاں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں