صنعا:یمن کی حکومت نے بتایاہے کہ حوثیوں اور علی صالح ملیشیا نے 80 مساجد کو ڈائنامیٹ اور بارود سے ڑا کر شہید کردیا جب کہ 41 مساجد کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ،یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں اور علی صالح ملیشیا نے 80 مساجد کو ڈائنامیٹ اور بارود سے اُڑا کر شہید کردیا جب کہ 41 مساجد کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ۔
157 مساجد کو فوجی چھاو¿نیوں میں تبدیل کیا گیا جب کہ حفظ قرآن کریم 16 مدارس کو دھماکوں سے تباہ کیا گیا۔مساجد کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے ساتھ آئمہ مساجد بھی حوثیوں کے نشانہ انتقام پرہیں۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران حوثیوں نے 150 آئمہ مساجد کو اغواءکیا اور انہیں دوران حراست اذیتیں دی گئیں۔ ان میں 69 آئمہ اور خطبا کا تعلق دارالحکومت سیکرٹیریٹ اور صنعا گورنری، 29 الحدیدہ اور 25 علماءکا تعلق ’اب‘ گورنری سے ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.