بے رحمانہ احتساب کے بعد ہم اپنے سینے پر تمغے سجائیں گے، مریم نواز

11:23 AM, 5 Jun, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی جو کہ آجکل سوشل میڈٰیا پر کافی سرگرم نظر آتی ہیں۔ اپنے ٹویٹس میں وہ مخالفین پر بھی خوب تنقید کے نشتر برساتی ہیں۔

تازہ ترین ٹویٹ میں وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا بے رحمانہ احتساب کے بعد ہم اپنے سینے پر تمغے سجائیں گے اور ناقدین اب عذاب الٰہی کے لیے تیار ہو جائیں۔

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پاناما پیپر کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے چوتھی مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے ایڈنشل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں