یہ میری کوئی ذاتی جماعت نہیں، یہ ایک سوچ پر مبنی ہے، مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے: شاہد خاقان عباسی 

10:54 PM, 5 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا  ہے کہ  یہ میری کوئی ذاتی جماعت نہیں ہے، یہ ایک سوچ پر مبنی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  یہ میری کوئی ذاتی جماعت نہیں ہے، یہ ایک سوچ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ    ہم نے جماعت بناتے وقت افراد اکٹھے نہیں کیے ہیں۔

شاہد  خاقان عباسی نے کہاکہ پارٹی لانچ کرنے کے لیے مشاورت ہوتی رہتی تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

مصطفی نواز کھوکر کی بالکل رائے یہ تھی کہ  پارٹی لانچ کرنے سےپہلے تھوڑا ٹائم لیں۔ہم نےجماعت میں شمولیت کے لیے ابھی خود کسی سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ہماری پوری کوشش ہوگی کی پارلیمان میں جگہ بنائیں۔ جو بھی ہماری سوچ سے مطابقت رکھے گا ہم اس کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ کل ایک بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس ہے، پارٹی لانچ کریں گے۔ ہر ضلع میں جائیں گے، لوگوں  کے سامنے اپنی بات رکھیں گے۔ 

مزیدخبریں