لاہوریوں کے لیے خوشخبری ، شہر میں   ٹرام چلانے کا اعلان

07:34 PM, 5 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہوریوں کے لیے خوشخبری ، وزیراعلیٰ پنجاب نے  شہر میں   ٹرام چلانے کا اعلان کیا ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کااس بارے میں کہنا ہےکہ   لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچیں اور اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی اور کہا کہ ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں