برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے:وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر 

05:08 PM, 5 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن : لیبر پارٹی کے سر کیئر سٹارمر وزیر اعظم بننے کے بعد ٹین ڈائوننگ سٹریٹ پہنچ گئے ۔برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے بعد  عوام نے سرکیئر سٹارمر کا پرتپاک استقبال کیا۔

سرکیئر سٹارمر  نے پہلے خطاب میں کہا کہ  ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔  میں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ سبکدوش وزیر اعظم رشی سوناک کاشکرگزار ہوں۔ 

ان کاکہنا تھا کہ شاہ چارلس نے مجھے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا  ہم ان کی خدمت بھی کریں گے۔ 

برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ رشی سوناک اس عظیم ملک کے پہلے ایشیائی  وزیر اعظم بنے ۔ عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ  عملی اقدامات  سے  کرنے کی ضرورت ہے۔    

سر سٹارمر نے چار سال انتہائی بائیں بازو کے خیالات کے حامی جیریمی کوربن کی جگہ لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی۔لیبر پارٹی موجودہ انتخابات میں فتح کے نتیجے میں 14 برس بعد اقتدار میں آئی ہے اور اس سیاسی جماعت کو بائیں بازو سے مرکز کی جانب لانے کے لیے سٹامر نے کافی کوشش کی تاکہ وہ الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔

50 کے پیٹے میں پہلی بار برطانوی دارالعوام کا رکن بننے سے پہلے سٹارمر نے وکالت کے شعبے میں اپنا نام بنایا تھا تاہم انہیں ہمیشہ سے سیاست میں دلچسپی تھی اور اپنی جوانی میں وہ بائیں بازو کی سخت گیرسیاست کے حامی تھے۔

مزیدخبریں