بیجنگ :جاپان میں فلاپی ڈسک کا سفر آخر کار اختتام پذیر ہوگیا۔جاپان وہ ملک ہے جہاں جون 2024 تک اس کا استعمال سرکاری محکموں میں ہوتا رہا لیکن اب سرکاری طور پر یہ کہاجارہا ہے کہ جاپان میں فلاپی ڈسک کا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
جاپانی ڈیجیٹل ایجنسی کی جانب سے 4 جولائی کو اعلان کیا گیا کہ اس نے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں فرسودہ فلاپی ڈسکس کا استعمال ختم کر دیا ہے۔ جاپان کے ڈیجیٹل امور کے وزیر کاکہنا ہے کہ ہم نے 28 جون کو فلاپی ڈسکس کے خلاف جنگ جیت لی تھی۔
2022 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد 1990 کی دہائی کی فلاپی ڈسکس کے خلاف جدوجہد شروع کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں فلاپی ڈسک کو استعمال کرنے کا زمانہ ختم ہوچکا ہے لیکن جاپان نے اس کا استعمال ترک نہیں کیا تھا تاہم اب جاپان کی ٹیک کمپنیوں نے سرکاری طور پر اعلان کردیا ہے مگر اب بھی فلاپی ڈسکس کو ایک ایسے ماحولیاتی سسٹم میں استعمال کیا جا رہا ہے جو گاڑیوں کی ری سائیکلنگ کو مانیٹر کرتا ہے۔