"اندرونی اختلافات عوام میں مت لائیں"، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کارکنوں کو ہدایت

04:08 PM, 5 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے  اندرونی اختلافات کو عوام میں لانے سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اندرونی اختلافات کو عوام میں مت لائیں۔

 بانی پی ٹی آئی نے اس حوالے سے  ناراض اراکین کو  اڈیالہ جیل میں  گذشتہ روز ملاقات کے لیے بلایاتھا لیکن پارٹی اراکین سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

تاہم آج بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل  میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  پارٹی اراکین  اندرونی اختلافات عوام میں مت لائیں۔

مزید برآں انہوں نے ملکی مفاد میں پارٹی اراکین کو  وزیر اعظم کی اے پی سی میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

مزیدخبریں