ملکی مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں، پی ٹی آئی نو مئی کو اگر سازش کہتی ہے تو بیٹھ کر بات کریں: رانا ثنا اللہ

 ملکی مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں، پی ٹی آئی نو مئی کو اگر سازش کہتی ہے تو بیٹھ کر بات کریں: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ نو مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں تو ثبوت لائیں اور آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ   ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ نو مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں تو ثبوت لائیں اور آئیں بیٹھ کر بات کریں۔ان کاکہنا تھا کہ 

 بانی پی ٹی آئی  کی یہ سوچ کہ وہ ہیں تو پاکستان ہے اور وہ نہیں تو پاکستان نہیں ہے تو اس سوچ سے انہیں نکلنا ہو گا۔


رانا ثنا اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اپنے عمل کا مواخذہ اور حساب تو دینا چاہیے اور دینا ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی اپنے مقدمات کی پیروی کا حق حاصل ہے تاہم ان کے باہر آنے سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا۔

رانا ثنا اللہ کےمطابق  مذاکرات ایک جمہوری تقاضہ ہے اور اس سے ہمیں انکار نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور آج بھی ہمارا یہی مؤقف ہے۔ پارلیمانی جمہوری نظام دوسروں کی رائے کہ احترام سے ہی شروع ہوتا ہے اور اس کی اہمیت سے ہم انکار نہیں کر سکتے۔

مصنف کے بارے میں