برطانوی انتخابات: لیبر پارٹی کی فتح،  رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

03:05 PM, 5 Jul, 2024

لندن: برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم  ہوگیا، قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے۔

برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648  نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71  نشستیں حاصل کی ہیں۔

خیال رہےبرطانیہ میں حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی بھارتی اکثریت میں کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بنیں گے۔

برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 

مزیدخبریں