محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی صوبوں کی سفارش وفاقی حکومت نے مسترد کر دی

 محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی صوبوں کی سفارش وفاقی حکومت نے مسترد کر دی

لاہور: محرم الحرام میں سکیورٹی کے  سخت انتظامات کے پیش نظرصوبائی حکومتوں کی سوشل میڈیا کی بندش کی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔ فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس آپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشن بند نہیں ہوں گی۔ 

 واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ سے 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارشات کی تھیں۔سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا، سیکیورٹی انتظامات کے لیے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب ، وٹس ایپ کو بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ 


گزشتہ روز پنجاب کی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر درخواست کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ ایپس (فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹک ٹاک وغیرہ) کو صوبے بھر میں 6 تا 11 محرم تک معطل کیا جائے تاکہ نفرت انگیز مواد، غلط معلومات پر قابو پانے اور فرقہ وارانہ تشدد سے بچا جاسکے۔

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر اور محکمہ داخلہ پنجاب کی رائے ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنے سے عام لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں جبکہ زیادہ تر غلط معلومات اور نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے، جسے اس وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جب انٹرنیٹ بند ہو۔

مصنف کے بارے میں