علی امین گنڈا پور کا عدالت میں سرنڈر، وارنٹ گرفتاری منسوخ

11:28 AM, 5 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔


علی امین گنڈا پور نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوسکا۔


بعد ازاں انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈا پور کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی۔

مزیدخبریں