پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل  سیزن 2024-25 کی تفصیلات جاری

10:53 AM, 5 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی سی بی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل  سیزن 2024-25 کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف  سات ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔یہ ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ شریک ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ہونگی۔سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔


پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ  کرے گی۔


پی سی بی چئیرمیں  محسن نقوی نے کہا کہ 2024-25کے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں بارہ ٹیموں کی میزبانی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔غیرملکی شائقین آئیں ، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔

انہون نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔


بنگلہ دیش انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آکر کھیلنے پر خوش ہیں۔بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانتو  نت کہا کہ پاکستان ٹیم کے خلاف اسی کے میدان میں کھیلنا چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں