لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے سلسے میں ووٹنگ مکمل ہو گئی جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔برطانیہ میں اگلی حکومت لیبر پارٹی کی ہوگی۔ 650 نشستوں میں سے 103 کے حتمی نتائج آگئے۔ لیبر پارٹی 83، کنزرویٹو 9، لب ڈیم 9 نشستوں اور ریفارم پارٹی ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی ہے۔
ایگز ٹ پولز کے مطابق لیبر پارٹی کو410 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ کنز رویٹو کو 131 سیٹیں ملنے کا امکان ہے ۔ لبر ل ڈیموکریٹس 61، اسکاٹس نیشنل پارٹی کو 10سیٹیں ملنے کا امکان ہے ۔ گرین پارٹی کو 2 اور دیگر کو 23 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
14سال سے اپوزیشن کرنے والی جماعت لیبر پارٹی کی حکمرانی کے قوی امکان ہیں۔کنزرویٹیوپارٹی کا 14سالہ دور اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ جیتنے یا لیڈ کرنے والے کئی امیدواروں میں پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار بھی شامل ہیں۔برطانیہ کی نئے ارکان پارلیمنٹ 9جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔