لاہور: نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔یہ مینجمنٹ کمیٹی چار ماہ کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ ذکا اشرف چار ماہ کے لیے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے اور ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔ ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا ہے۔ 4 ماہ کے لیے بنائی گئی مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 اراکین پر مشتمل ہے۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن اور ذکا اشرف کی اہلیت کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا ہے۔