"پانی میں بند گاڑی کو دھکا، کہیں ربڑ کے لمبے جوتے پہن لیے"، وہاب ریاض کی  ویڈیو وائرل،چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں پر پانی اچھالنے پرسوشل میڈیا پر بھرپور تنقید

09:29 PM, 5 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور میں موسلا دھار بارش میں نگران وزیر کھیل وہاب ریاض سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ  لمبے بوٹے پہن کر پانی میں گھومتے رہے اور پانی کی وجہ سے بند ہونے والی گاڑی کوبھی دھکا لگاتے رہے۔  ان کی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیاا ور تنقید بھی کی ۔

لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر نگران صوبائی وزیر کھیل اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔مون سون کی بارش کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


وہاب ریاض کے دورے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ ایک جگہ پانی میں بند ہونے والی گاڑی کو دھکا لگاتے بھی نظر آرہے ہیں، کہیں ربڑ کے لمبے جوتے پہن کر پانی کے درمیان کھڑے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض تالاب نما سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلارہے اور اس دوران سڑک کنارے دھیمی رفتار سے چلنے والی چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں پر پانی اچھالتے ہوئے جارہے ہیں۔

شہریوں کی  طرف سے وہاب ریاض کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہاب ریاض بڑی گاڑی میں بیٹھ کر نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں پر پانی پھینک رہے ہیں، بارش انجوائے کرنی ہے تو بائیک پر جانے والوں کا تو خیال کریں۔

مزیدخبریں