غیر قانونی آن لائن مواد کی اپ لوڈنگ روکنا اب  ممکن !

غیر قانونی آن لائن مواد کی اپ لوڈنگ روکنا اب  ممکن !

کراچی:صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیاگیا۔پی ٹی اے نے غیر قانونی آن لائن مواد کی اپ لوڈنگ کو روکنے کے لیے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں غیر قانونی آن لائن مواد کو اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) تیار کیا  جو اپنی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ کے ذریعے بھی قابل رسائی ہے۔

اس کی وجہ سے  غیر قانونی آن لائن مواد سے متعلق شکایات درج کرانے میں بھی مدد ملے گی۔کوئی بھی مشتعل شخص متعلقہ زمرہ جیسے کہ ریاست مخالف، فرقہ وارانہ وغیرہ کو منتخب کرکے پی ٹی اے کو شکایت درج کرا سکتا ہے۔

مزید برآں، واٹس ایپ جو اپنے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے لیے جانا جاتا ہے، اپنے صارفین کو ایپ میں ہی غیر قانونی مواد کی اطلاع دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں