ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،    غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت،  وزیر اعظم  کی معیشت کی بہتری کیلئے آرمی چیف کے کردار کی تعریف کی

07:10 PM, 5 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت  میں ہوا۔ اس اجلاس میں  معیشت کے بحالی اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر  اطمینان  کا اظہارکیا گیا۔  وزیر اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کونسل کو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں  کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کیلئے آرمی چیف کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف  کاکہنا تھا کہ  اتحادی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی۔ مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، معاشی بحالی کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔  موثر عمل درآمد کیلئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے گا۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کار اولین ترجیح، اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے، ہمیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنا ہوگا، ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں، مسلسل محنت سے ملک و قوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا، عوام کو معاشی ترقی اور خوش حالی سے ہم کنار کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو صلاحیتوں کے بل بوتے پر با اختیار بنانا ہ

مزیدخبریں