غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،کراچی والوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،کراچی والوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

کراچی:کراچی میں بجلی کی بندش سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ گھنٹوں بجلی غائب ہونے  سے  کراچی والے بلبلا اٹھے۔کراچی کے علاقے مارواڑی لائن میں   15 سے 18گھنٹے   کی لوڈ شیڈنگ معمول بن  گئی ہے۔ کراچی میں  غیر  اعلانیہ لوڈ شیدنگ  نے شہریوں کوپریشان کردیا ہے ۔

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں  نے باقاعدہ احتجاج  کیا ہے۔ مظاہرین نے ماڑی پور روڈ ٹریفک کےلیے بند کردی تھی اور  اس وجہ سے ٹریفک جام  بھی ہوئی ، مظاہرین کو پولیس نے منتشر کیا ۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہورہےہیں۔کراچی میں حبس کی وجہ سے شدید گرمی میں شہری بے حال ہیں دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ اس طرح کراچی والے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں ۔

مصنف کے بارے میں