میکال ذوالفقار کی کون سی خواہش  ہے جو پوری نہیں ہوئی؟

05:31 PM, 5 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:میکال ذوالفقار کی کون سی خواہش ہے  جو پوری نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس کاانکشاف ایک انٹرویو میں کیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار میکال ذوالفقار نے انٹرویو میں انکشاف کیا انہیں بیٹے کی خواہش ہے۔گزشتہ دنوں میکال ذوالفقار نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔  جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

میکال نے شو کے دوران  اپنی خواہشات کاتذکرہ کیا۔ میزبان کے سوال پر اداکار نے برملا اظہار کیا انہیں بیٹے کی خواہش تھی جو اب تک پوری نہیں ہوئی۔انہوں نے دیگر خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا مجھے گلوکار بننا تھا لیکن یہ بھی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔  اس کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی کام کرنے کے خواہش ہے،انہوں نے اپنی خواہشات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ   مجھے سکائی ڈائیونگ کی بھی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کی 2010 میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ تاہم بعد ازاں مارچ 2017 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ 

مزیدخبریں