وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی دورہ پر نیویارک پہنچ گئے، ایک ہفتہ قیام کریں گے 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی دورہ پر نیویارک پہنچ گئے، ایک ہفتہ قیام کریں گے 

اسلام آباد  : چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر سرکاری دورہ پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایک ہفتہ تک امریکہ  میں  قیام کریں گے ۔

 وزیر خارجہ بعض ممتاز امریکی تھنک ٹینکس کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وزیر اعلیٰ نجی طور پر بعض امریکی اکابرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 وزیر خارجہ  بلاول بھٹوزرداری جاپان سے ہی امریکا روانہ ہوئے ۔ جاپان کے دورہ پر ان کے ہمراہ موجود آصفہ بھٹو زرداری ٹوکیو سے کراچی واپس روانہ ہوگئیں ۔ 

مصنف کے بارے میں