پاکستا ن کا یو اے ای اور آذربائیجان سے بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کا فیصلہ

پاکستا ن کا یو اے ای اور آذربائیجان سے بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس کے بعد یو اے ای اور آذر بائیجان سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ایک جہاز خریدنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت  کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے نئے معاہدے کئے ہیں ابھی دستخط ہونے باقی ہیں،دونوں ممالک سے پیٹرولیم مصنوعات گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر مزید لیوی  5 سے 7 روپے تک بڑھ سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز  عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی۔ برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 69.79  ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کیلئے تیل کی پیداوار میں کمی بھی فائدہ مند  ثابت نہ ہوئی ۔