اسلام آباد: وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کردیا ہے۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اینکر عمران ریاض کو اٹک راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مقدمات درج ہیں لہذا پنجاب کی حدود میں سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ان کی اسلام آباد سے گرفتاری کی اطلاعات غلط ہیں۔
واضح رہے کہ اینکر عمران ریاض کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا ہے ان پر اٹک میں مقدمہ درج ہے ۔ گرفتاری کے بعد انہیں پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔