" آپ اتنی خوبصورت ہیں،آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے"جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر

10:56 PM, 5 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سماجی کارکن اور لاپتا افراد کے لیے آواز اٹھانے والی آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیشن کے سامنے پیش ہونے والی خواتین کو ہراساں کرتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے آمنہ مسعود جنجوعہ نے بتایا کہ پٹھان فیملی ہے ۔ خاتون کا شوہر لاپتا ہے وہ جب لاپتہ افراد کے لیے بنائے کمیشن میں پیش ہوئی تو کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا تم اتنی خوبصورت ہو تمھیں شوہر کی کیا ضرورت ہے۔

آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ اس خاتون نے مجھے کہا کہ آئندہ وہ کبھی کمیشن میں پیش نہیں ہوں گی ۔اب بتائیں کہ لاپتا افراد کمیشن کیسے لاپتا افراد کو بازیاب کراسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں