لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن مشکل میں آگئے ہیں ۔ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ چانسلر رشی سونک نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ساجد جاوید نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم پر اعتماد نہیں رہا اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں نے بھرپور عوامی خدمات کی لیکن عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔