اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طرف سے پنجاب کے عوام کیلئے مفت بجلی کے اعلان پر انہیں جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حمزہ شہباز کو 7 جولائی کو بلایا گیا ہے۔ الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔
#ECP pic.twitter.com/rX9lDJua7f
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) July 5, 2022
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو نوٹس "روشن گھرانہ پروگرام " کے تحت بجلی صارفین کیلئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا گیا ہے۔ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 4 جولائی 2022 کو کیا گیا ۔