شاہ رخ خان اور سلمان خان 28 سال بعد اکٹھے فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے

05:15 PM, 5 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی : کنگ خان اور سلمان خان 28 سال بعد فلم میں اکٹھے کام کریں گے ۔ اداکارہ رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیہ چوپڑا فلم کی کہانی لکھ رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ سال 2024 میں فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی  ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے دو نامور ستارے سلمان خان اور شاہ رخ خان 28 سال بعد ایک نئی فلم میں جلوہ افروز ہوں گے اس سے قبل دونوں خانز فلم کرن ارجن میں اکٹھے نظر آئے تھے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا سکرپٹ سکرین پلے پر کام شروع کردیا گیا ہے  ۔  فلم کی کہانی 2022 کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔ دونوں بھارتی فنکاروں نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے ۔ 

یاد رہے کہ بھارتی فنکاروں کی یہ  جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی لیکن دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ مختصر  کرداروں میں دکھائی دیئے، ان فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے،  ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، زیرو اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں 

مزیدخبریں