شادی سے انکار پر شہری نے دوست کی بیوہ کی جان لے لی

04:48 PM, 5 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

جھنگ :   بیوہ کی طرف سے شادی سے انکار  پر شوہر کا دوست جلاد بن گیا ۔ جھنگ میں شہری نے اپنے ہی دوست کی بیوہ کو زندہ جلا دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے غوثیہ کالونی میں عمران سعید کا دوست تین سال قبل انتقال کرگیا تھا جس کے بعد اس کا اپنے دوست کے اہلخانہ سے رابطہ اور آنا جانا تھا ۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ عمران سعید نے دوست کی بیوہ نصرت بی بی کو شادی کی پیشکش کی جس پر خاتون نے انکار کردیا ۔ عمران سعید اس کوشش میں کئی بار مرحوم دوست کے گھر آتا جاتا رہا لیکن نصرت بی بی کے مستقل انکار پر مشتعل ہوگیا اور نصرت پر تیل پھینک کر آگ لگادی ۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

مزیدخبریں