اسلام آباد: پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج 3 بجے ہو گا جس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ افراد کے پارلیمینٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمینٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج 3 بجے ہو گا
01:38 PM, 5 Jul, 2022