اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعمران اسماعیل نے سلمان شہباز کی جانب سے قانون نوٹس ملنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ جو سولر پینل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔ شریف خاندان کاروباری مافیا ہے جو ملک کو بھی کاروبار کیلئے استعمال کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا ’سلمان شہباز کی جانب سے مجھے نوٹس بھیجا گیا ہے، ویلکم کرتا ہوں۔ سلمان بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟ جو شخص خود ملک سے مفرور ہو وہ دوسروں کو نوٹس بھیج رہا ہے، سولر پینل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔ شریف خاندان کاروباری مافیا ہے جو ملک کو بھی کاروبار کیلئے استعمال کرتا ہے۔‘
واضح رہے کہ شریف گروپ آف کمپنیز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعمران اسماعیل کے سلیمان شہباز پر الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں نوٹس بھجا۔
ترجمان شریف گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کا سولر پینلز کا کوئی کاروبار نہیں اور اگر سابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ سلمان شہباز کی کسی کمپنی کا بھی سولر پینلز کی درآمد یا ایسے کسی کاروبار سے کوئی واسطہ نہیں، بے بنیاد الزامات پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ ٹیم کی گھناﺅنی مہم کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی کمپنی سے سرکاری عمارتوں کیلئے سولر پینل خریدے جائیں گے۔