اسلام آباد: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، دولت کی اس غیر قانونی ترسیل سے عالمی سطح پر معاشی ناہمواریوں کو فروغ ملتا ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات
— PTI (@PTIofficial) July 5, 2022
چیئرمین تحریک انصاف کی منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک کی ضرورت پر زور pic.twitter.com/Wc468Mcgtb
ان کا کہنا تھا کہ سرمائے کی یہ غیر قانونی ترسیل غریب ممالک کے باشندوں میں ہجرت کے رجحان کو فروغ دیتی ہے اور غریب ممالک سے امیر ممالک کی جانب ہجرت خود ترقی یافتہ ممالک کیلئے بھی بڑے چیلنجز پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدل و انصاف کا تقاضہ ہے کہ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور برطانوی حکومت اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔