'وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس والے صارفین کو مفت بجلی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے'

'وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس والے صارفین کو مفت بجلی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے'

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس والے صارفین کو مفت بجلی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا اولین ترجیح رہی ، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز نے پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آج عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کرنے آیا ہوں ۔ پنجاب حکومت تقریباً 90 لاکھ ایسے خاندان جو 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کو مفت بجلی فراہم کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں 200 ارب روپے آٹے پر سبسڈی دی ، ہسپتالوں میں کینسر سمیت دیگر ادویات مفت مل رہی ہیں ۔ آج قوم کو حقائق بتاؤں گا ثبوت بھی پیش کروں گا ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام سازش کا سن سن کر تنگ آگئے ہیں ۔ ریاست مدینہ میں گھڑیوں کی لائن لگ گئی ۔ سیاست نہیں ریاست بچانے آئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں