عابد شیر علی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

11:16 PM, 5 Jul, 2021

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ن لیگی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

عابد شیر علی کی اہلیہ کی خالدہ آباد قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجود عابد شیر علی ویڈیو کال کے ذریعے جنازے میں شریک رہے۔

اس سے قبل لندن میں مسلم لیگ(ن)کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عابد شیر علی پاکستان نہیں جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماسابق وفاقی چوہدری عابد شیر کی اہلیہ انتقال کرگئیں ،انہیں صبح کے وقت دل کا اٹیک ہوا اورفوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں جبکہ عابد شیر علی لندن میں ہیں ،عابد شیرعلی کی اہلیہ کی عمر 45سال تھی ،انکی چار بیٹیاں ہیں ۔

 مسلم لیگ (ن) کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اوررہنمائوں نے سابق رکن قومی اسمبلی سابق میئرچوہدری شیرعلی کی بہواورسابق وزیرمملکت چوہدری عابدشیرعلی کی اہلیہ کے اچانک انتقال پرگہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری شیرعلی کے خاندان کے لئے بہت بڑاصدمہ ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں،میاں عبدالمنان،چوہدری شفیق احمدگجر،چوہدری حبیب احمدگجر،پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سا بق صدر عبدالغفوربٹ،راناعلی عباس خاں،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،حاجی اکرم انصاری،حاجی شیخ ذوالفقار احمد،راناشعیب ٹھاکر،چوہدری عبدالحمید جٹ،میاں محمدیوسف اوردیگرنے کہاکہ وہ چوہدری شیرعلی خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں،دعاہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور جواررحمت میں جگہ اورخاندان کوصبروجمیل عطافرمائے۔

مزیدخبریں