اسرائیل اورروس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہونے جا رہا ہے 

10:58 PM, 5 Jul, 2021

بیت المقدس:اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جلد ہی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نفتالی بینیٹ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے سلامتی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نفتالی بینیٹ نے قیدیوں اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر مدد اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے روس کے کردار پر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے 1990 کی دہائی کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جانب نقل مکانی کرنیوالے 10 لاکھ سے زائد روسی یہودیوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا، نفتالی بینیٹ نے انہیں دونوں ممالک کے مابین پل کا کردار ادا کرنیوالے افراد قرار دیا۔

مزیدخبریں